ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا‘ زرتاج گل

 ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا‘ زرتاج گل

  

 ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ)  حکومت کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں انسداد ڈینگی ڈے منایا گیا۔ مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس سے کچہری چوک تک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،کمشنر ساجد ظفر (بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)

ڈال،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،پاکستان تحریک انصاف کے اخوند ہمایوں رضا،ڈیرہ غازی خان میں تعینات ڈویژنل اور ضلعی محکموں کے سربراہان،ملازمین اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے کثیر  تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے صفائی اور احتیاطی تدابیر کے بینرز اور پینا فلیکس اٹھائے ہوئے تھے۔عوام میں آگاہی اور معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سب کو کردار  ادا کرنا ہوگا۔ڈینگی کے پھیلاؤ کے حوالے سے آئندہ  دو ماہ اہم ہیں۔ضلع ڈیرہ غازی خان میں ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ضلع کو ڈینگی فری برقرار رکھا جاسکتا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ عوام اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ ڈینگی مچھر کی پرورش گاہوں کو تلف کرنا ضروری ہے۔ کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر کے سرکاری دفاتر کی مکمل صفائی کیلئے خصوصی مہم چلائی گئی ہے۔افسران نے خود صفائی کے عمل میں حصہ لیا۔کاٹھ کباڑ کو ٹھکانے لگایا جارہا ہے.ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع میں 512 سرویلنس ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس میں ڈینگی کی پرورش گاہوں کو ختم کرایا جارہا ہے۔

زرتاج گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -