حضرت بہاء الدین زکریاؒ کا 781  واں عرس 5 صفر المظفر سے شروع گورنر پنجاب کی شرکت متوقع

   حضرت بہاء الدین زکریاؒ کا 781  واں عرس 5 صفر المظفر سے شروع گورنر پنجاب کی ...

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)احضرت غوث بہاؤالدین زکریاؒ ملتانی کے781ویں عرس کی تیاریاں جاری ہیں۔تین روزہ عرس 5 صفرالمظفرکو شروع ہو گا۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت انتظامات کا جائزہ لینے کے(بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)

 لئے گزشتہ روزکمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی سٹی جاوید خان،اے سی صدر شہزادمحبوب اور سیکرٹری آر ٹی اے احمد رضا،ایڈمنسٹریٹر اوقاف راناطارق اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اشد ملک،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ اور سول ڈیفنس آفیسرفاطمہ خان اور ڈاکٹرصدیق خان قادری نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرس کے سلسلے میں زکریا کانفرنس27 ستمبر کو بہا ؤالدین زکریایونیورسٹی میں منعقد ہو گی،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے۔عامر خٹک نے کہا کہ محکمہ صحت،ریلوے،ریسکیو،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،سول ڈیفنس اور واسا عرس کے ایام میں قلعہ پر کیمپ لگائیں گے،میپکو ملتان بجلی کی بلا تعطل سپلائی کے لئے ہیوی جنریٹر کا انتظام کرے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زائرین کے لئے رہائش گاہوں میں بجلی اور پانی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں اور رہائش گاہوں میں ڈینگی سپرے کیا جائے۔بسوں کی پارکنگ کے لئے واٹرورکس روڈ پر انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا نے محرم الحرام کے موقع پربہترین انتظامات کئے۔توقع ہے عرس کے موقع پر بھی بہتر  کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے گا،انتظامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عرس کے موقع پر صوبہ سندھ سے آنے والی ریل گاڑیوں میں اضافی بوگیاں لگائی جائیں گی اور ریلوے اسٹیشن پر بھی زائرین کے لئے علیحدہ بکنگ کاؤنٹرز قائم کئے جائیں گے۔

عرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -