جامعہ اسلامیہ‘ بین الاقوامی رابطہ دفتر  کو ڈائریکٹو ریٹ کا درجہ مل گیا

  جامعہ اسلامیہ‘ بین الاقوامی رابطہ دفتر  کو ڈائریکٹو ریٹ کا درجہ مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ+ ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے بین الاقوامی رابطہ دفتر کو ڈائریکٹوریٹ کا درجہ دے دیا گیا۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر قائم ہونے والے انٹرنیشنل لائزن آفس کو ڈائریکٹوریٹ (بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)
کا درجہ ملنے کے بعد فیکلٹی ممبران کو بین الاقوامی جامعات سے روابط کے فروغ، کانفرنسز اور ورکشاپ میں شرکت اور تدریسی وتحقیقی تعاون کے لیے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ ڈاکٹر عابد شہزاد، ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل لائزن کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے سکالرشپس، فیکلٹی ایکسچینج اور اکیڈمکس ایونٹ کے بارے میں بروقت اطلاع مل سکے گی اور فیکلٹی ممبران مستفید ہو سکیں گے۔ 
ڈائریکٹوریٹ