انسداد ڈینگی مہم‘ زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد  یقینی بنایا جارہا ہے‘ عارف کمال نون

 انسداد ڈینگی مہم‘ زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد  یقینی بنایا جارہا ہے‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ) لاہور دفتر پراسیکوٹر جنرل پنجاب میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے نئے ایس او پیز کے مطابق بروقت تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں  تاکہ ڈینگی پھیلنے سے قبل اس پر قابو پایا جا سکے انسداد ڈینگی مہم کے دوران صفائی کے انتظامات  (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)
کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جا رھا ھے۔ ان خیالات کا اظہار پراسیکوٹر چنرل پنجاب محمد عارف کمال نون نے اپنے دفتر میں انسداد ذینگی مھم کے سلسلہ میں صفائی اور انتظامات کی کاروائی کی نگرانی کرتے ھوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ دفتر کی چھتوں پر رکھی پانی کی ٹینکیوں پر ڈھکن موجود ہوں اور روم کولرز، فریج کی ٹرے وغیرہ میں بھی پانی جمع نہ ہو اور پانی سے بھرے برتنوں کو بھی ڈھانپ کر رکھا جائے۔ انھوں نے مذید کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے کام کرنے والا عملہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائے صفائی  کے دوران گلوز، ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ پراسیکوٹر چنرل پنجاب نے انسداد ذینگی کے حوالے سے شاندار انتظامات کرنے پر محمد فھیم خان ڈائریکٹر HR کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر پورے دفتر میں انسداد ذینگی سپرے بھی کیا گیا یاد رہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں انسداد ذینگی مھم کے سلسلہ میں صفائی  کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔
عارف کمال