پاکستان کے تمام شعبوں میں ترقی کے خواہوں ہیں:چینی سفیر

     پاکستان کے تمام شعبوں میں ترقی کے خواہوں ہیں:چینی سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ایبٹ آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے اینٹی نارکوٹکس اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی مضبوط تعلقات پر استوار ہے، وزیر اعظم عمران خان نے اس کو آگے بڑھایا،ملک میں منشیات کے بڑے مافیا ہیں،شرمندگی محسوس کرتا ہوں پاکستان دنیا میں ڈرگ سمگل کرنے کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے،اس کی روک تھام کے لئے طور خم بارڈر پرنارکوٹکس چوکی قائم کی ہے،جہاں 4 جوانوں نے شہادت پائی،(بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)
 بڑے سمگلر زکو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،11000 ملین ڈالر منشیات پر خرچ ہو رہے ہیں،بنچ اور بار کا انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ہے،چیف جسٹس گلزار خان نے سمگلرز کے مقدمات نمٹانے کیلئے پانچ ججز پر مشتمل بنچ تشکیل دیا ہے،انسانیت کے دشمنوں کو سلاخوں کے پیچھے لائیں گے۔گزشتہ روزیہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم خان سواتی نے کہاکہ پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط تر ہے،اس کی بہترین مثال کشمیر تنازعہ پر چین کی جانب سے سفارتی سطح پر مکمل حمایت تھی جبکہ برادر اسلامی ممالک نے اس معاملے میں لچک دکھائی اور چین نے سنجیدہ پل کا کردار نبھایا۔ اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر یاؤجنگ نے کہاکہ ہزارہ ایکسپریس وے چائنہ کا گیٹ وے ہے،اس کے ذریعے سینٹرل ایشیا اور دنیا میں تجارت ہو رہی ہے،اسی کے پیش نظر چین ہزارہ کے ترقیاتی منصوبوں میں گہری دلچسپی لے رہا ہے،ہری پور ایبٹ آباد میں مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔چین پاکستان کے تمام شعبوں میں ترقی کاخواہاں ہیں۔  قراقرم ہائی وے کے دوسرے فیز کی تکمیل سے تجارت اور معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونگے اور پاکستان کی معیشت بھی بہتر ہوگی۔ اس حوالے سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ایبٹ آباد میں چائینز زبان کو سکھانے کی اکیڈمی بھی بنائیں گے۔پاکستانی قوم کی محنت اور دیانت دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنائے گی۔پاک چائنہ کاریڈور دونوں ممالک کے باہمی مضبوط تعلقات کی مثال ہے۔
چینی سفیر