مسلم لیگ(ن)کے دور میں کئے گئے کام آج بول رہے ہیں،مریم اورنگزیب

مسلم لیگ(ن)کے دور میں کئے گئے کام آج بول رہے ہیں،مریم اورنگزیب

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے نواز اور شہباز شریف کی پنجاب میں قائم کردہ فارنزک سائنس لیبارٹری کی بدولت سانحہ موٹر و ے کے مجرم پکڑے گئے،تھینک یو نوازاینڈ شہبازشریف، آپ کی محنت رنگ لائی، قوم کی بیٹی کے مجرم پکڑے گئے، گجرپورہ میں موٹر وے پر خاتون سے اجتماعی بداخلاقی کے مجرموں (بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)

کے پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری میں ڈی این اے میچ ہونے پر جاری بیان میں انکامزید کہنا تھا خادم اعلی شہبازشریف نے پاکستان کی پہلی جدید ترین فارنزک لیبارٹری بنانے کا کارنامہ انجام دیا،ان کا قائم کردہ جدید ترین ادارہ جرم اور مجرموں کو شکنجے میں کس رہا ہے، پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری کو دنیا میں دوسری اور جنوبی ایشیا کی سب سے جدید اور قابل اعتبار لیبارٹری کا درجہ دیاگیا، مسلم لیگ(ن)کے دور میں کئے گئے کام آج بول رہے ہیں، قوم کو انصاف دلارہے ہیں، فارنزک لیب نہ ہوتی تو مجرم تک پہنچنا، مظلوم کو انصا ف ملنا ممکن نہ ہوتا، نیب میں جرات ہے تو پنجاب فارنزک کے قیام پر بھی شہبازشریف پر مقدمہ بنادے؟۔

مریم اورنگزیب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -