ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انکم  ٹیکس ریٹرن 2020 اور آڈٹ پالیسی  2019 کی آگاہی کے سلسلہ میں سیمینار

ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انکم  ٹیکس ریٹرن 2020 اور آڈٹ پالیسی  2019 کی ...

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارہ جات برائے سال2020، آڈٹ پالیسی برائے سال2019، پنجاب چیریٹی ایکٹ2018  اور پرچون فروش کاروبار کے سافٹ وئیر(بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)

 کا ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے وابستگی کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انقعادکروایا گیا۔ ندیم بٹ چارٹرڈ  اکاؤنٹنٹ، امجد جاویدہاشمی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور سید تنصیربخاری ایڈووکیٹ نے سیمینار کے شرکاء  کو متعلقہ قوانین سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔اس موقع پر انکم ٹیکس ریٹرن 2020، آڈٹ پالیسی 2019 کے حوالے سے سیمینار کے شرکاء  کو آگاہ کیا گیا، سیمینار میں انکم ٹیکس ریٹرن کی پالیسی واضح کی گئی کہ کس طرح سے ہیڈ گرافنگ کرنی ہے اسکے لئے ضروری معلومات فراہم کی گئی، سیمینار میں 2019 کے آڈٹ پالیسی کا طریقہ کار بتایا گیا کہ کونسے کیسز کی سلیکشن کس طرح سے ہونا ہے، اسی طرح پی او ایس (پوائنٹ آف سیل انٹیگریشن آف ریٹیلرز) کے حوالے سے بتایا گیا۔ سیمینار میں یہ بھی بتایا گیا کہ چھوٹی دکانوں کو کس طرح کمپیوٹرائزڈ نظام کے زریعے ایف بی آر سے جوڑنا ہے تاکہ سیلز ٹیکس انوائس بنائی جا سکے، اسی طرح ٹیکس بار کی جانب سے پنجاب چیرٹی ایکٹ جن میں این جی او  اور خیراتی اداروں کے نئے قوانین سے متعلق  بتایا گیا۔ مزید یہ کہ کس طرح ایکٹ کے زریعے اسے رجسٹرڈ کیا جانا چاہیے۔اس موقع پر سیمینار میں نبیلہ فرحان بیگ چیف کمشنر ریونیو آر ٹی او ملتان، سپکیر سید تنصیر بخاری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، سپیکر امجد جاوید ہاشمی،  ندیم بٹ چارٹڈ اکاونٹنٹ سمیت دیگر نے اس موقع پر عوام کو بتایا گیا کہ انکم ٹیکس ریٹرن وقت پر فائل کریں تاکہ بھاری جرمانوں اور آڈٹ سے بچا جاسکے۔  جبکہ ریٹیلرز کے پاس انوائسز ہونا ضروری ہے۔اس موقع پر موجود معزز مہمانان گرامی نبیلہ فاران بیگ  چیف کمشنر آر ٹی او ملتان،سید بہادر علی کمشنر آر ٹی او ملتان،سید ارسلان قدوس بخاری ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او ملتان، عابد رسول خان ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او ملتان،میاں اظہر جاوید صدر خانیوال ٹیکس بار ایسوی ایش،محمد سیفل تنویر صدر بہاولپور ٹیکس بار ایسوی ایشن، اللہ دتہ جنرل سیکرٹری بہاولپور ٹیکس بار ایسوی ایشن، راجہ محمد ارشد جنرل سیکرٹری ساہیوال  ٹیکس بار ایسوی ایشن،سلیم رضا آصف ایڈوائزر ایف ٹی او ملتان،شاہ محمد خان ACCA ملتان،اقبال غوث اسٹنٹ رجسٹرار SECP ملتان سمیت ممبران ملتان ٹیکس بار اور دیگر تمام شرکاء  نے مفید سیمینار کو بیحد سراہا۔اس موقع پر ٹیکس بار عہدیداران صدر راشد بشیر، نائب صدر محمد امین، جنرل سیکرٹری محمد سعید، جوائنٹ سیکرٹری محمد صفدر انصاری، فنانس سیکرٹری ملک مقبول احمد، لائبریری سیکرٹری ریحان احمد خان، ممبران ایگزیکٹو باڈی محمد صدیق، غلام علی چغتائی، محمد ضیاء  اصغر، محمد افتخار کھوکھر اور انوار خالد و ٹیکس بار کے ممبران ملک محمد رمضان، میاں عبدالستار، بشیر احمد انصاری، شبیر فخرالدین، نیاز احمد خان، ملک خادم حسین میتلا، چوہدری ذکاء  اللہ، محمد یونس غازی، مبشر علی عاشر، محمد وقاص خالد، جاویداقبال اویسی، رانا طارق سعید بھٹی، چوہدری افضل نسیم سمیت وکلاء اور اکاؤنٹنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر راشد بشیرصدر ٹیکس بار ایسوی ایشن نے شرکاء  سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ نوجوان  وکلاء کو سیمینار میں شرکت کر کے اپنی صلاحیت کو بڑھاتے رہنا چاہیے۔

سیمینار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -