ملتان‘ ڈیرہ اور خان پور میں کیڈٹ کالج تعمیر  نہ ہونے پر سرائیکستان یوتھ کونسل کا احتجاج

ملتان‘ ڈیرہ اور خان پور میں کیڈٹ کالج تعمیر  نہ ہونے پر سرائیکستان یوتھ ...

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)سرائیکستان یوتھ کونسل کی طرف سے ملتان، ڈی جی خان اور خان پور کیڈٹ کالج کی تاخیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں سرائیکستان قومی کونسل کے کارکنوں مقصود دھریجہ،(بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)

سرائیکستان یوتھ کونسل کے صدر آصف دھریجہ،حافط طاہر محمود،خان محمد دھریجہ،ہوشو شیدی،طاہر چشتی،طاہر چشتی ودیگر نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے کے موقع پرحکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے،حکمرانوں حیا کرو،کیڈٹ کالج کا اجراء کرو،سرائیکی وسیب سے بنگالیوں والا سلوک بند کرو،وسیب کے لوگوں کوپاک فوج میں شمولیت کے مواقع مہیا کرو،اس سال سے خان پور کیڈٹ کالج میں کلاسوں کا آغاز کرو اور دوسرے کالجوں کی تعمیر شروع کی جائے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے کہا کہ 12سال قبل خانپور کیڈٹ کالج کی منظوری ہوئی،ابھی تک معاملہ چاردیواری سے آگے نہیں بڑھ سکا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں کیڈٹ کالج 1سال کی مختصر مدت میں تعمیر ہوتے رہے۔ظہور دھریجہ نے کہا کہ حکمران وسیب کے نوجوانوں کیلئے 73سالوں سے ترقی کے مواقع بند کئے ہوئے ہیں،سول اور ملٹری بیوروکریسی میں آنے کا راستہ روکا جارہا ہے،خان پور کیڈٹ کالج کی طرح ڈی جی خان کیڈٹ کالج اور ملتان کیڈٹ کالج کے منصوبے بھی مذاق بنا دئیے گئے ہیں۔

کیڈٹ کالج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -