ٹک ٹاک پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ  لوڈ کرنیوالے 4 نوجوان گرفتار‘ مقدمہ درج

  ٹک ٹاک پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ  لوڈ کرنیوالے 4 نوجوان گرفتار‘ مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی‘ میلسی(بیورورپورٹ،نامہ نگار‘ سپیشل رپورٹر) ٹک ٹاک پر ہوائی(بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)
 فائرنگ کی ویڈیواپ لوڈ کرکے مشہور ہونے کا خواب نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا پولیس تھانہ مترو نے 4ملزمان کواسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ملزمان نے ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس پر ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایت کے مطابق،ایس ایچ او تھانہ مترو کی سربراہی میں چوکی انچارج گڑھا موڑ سید زاہد حسین نے کاروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان علی ثقلین, عبدالرحمان,  نبیل اور محمد شعیب کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیا ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے
ٹک ٹاک