راجن پور: سوشل میڈیا پر اسلحہ کی  نمائش کرنے والا نوجوان گرفتار

 راجن پور: سوشل میڈیا پر اسلحہ کی  نمائش کرنے والا نوجوان گرفتار

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر) سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش راجن پور کے (بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

نوجوان کو مہنگی پڑ گئی تھانہ سٹی پولیس راجن پور کے ایس ایچ او ملک عبدالروف نے  کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنے کرنے والے ملزم سکندر کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر منفرد نظر آنے کے لیے آج کل نوجوان عجیب و غریب حرکتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں یہ نوجوان اسی شوق کی تسکین میں بعض اوقات غیر قانونی اقدامات بھی کر بیٹھے ہیں جس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے نوجوان سکندر جو عید گاہ کالونی  کا رہائشی بتایا جاتا ہے جس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ لہراتے دے ہوئے تصویر اپلوڈ کی  جس پر ایس ایچ او سیٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا  ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا پولیس نے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔

اسلحہ نمائش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -