کوٹ ادو کو جلد یونیورسٹی کا تحفہ دینگے‘ شبیر علی قریشی 

  کوٹ ادو کو جلد یونیورسٹی کا تحفہ دینگے‘ شبیر علی قریشی 

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سلسہ جاری ہے،عوامی مطالبہ پرپاسپورٹ آفس کا قیام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، یونیورسٹی کے کیمپس کے لیے بھی وائس چانسلر نے دورہ کر لیا ہے جلد ہی کوٹ دو میں یونیورسٹی بنا دی جائے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ (بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)

پاسپورٹ آفس کے قیام کیلئے  ہیڈ کوارٹر کی ٹیم نے گزشتہ دنوں انچارج  پاسپورٹ آفس مظفرگڑھ راؤ اکرام کے ہمراہ دورہ کرکے اقبال پارک،بس اڈہ،کینال ریسٹ جگہ کا معانۂ کیا اور ٹیکینکل ٹیم کے دورہ کے بعد جگہ فائنل کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ  حلقہ کی عوم کے مطالبہ پر یو ای ٹی کیپمس کی منظوری کے بعد اس پر بھی کام شروع ہو چکا ہے،چند روز قبل وائس چانسلر نے اس حوالے سے دورہ بھی کیا جس پر جلد ہی کوٹ ادو میں یوای ٹی یونیورسٹی کیپمس کام شروع کردے گا،وفاقی وزیر نے کہا کہ نور شاہ  طلائی کے کاشتکاروں کی  مشکلات دور کرنے کیلئے نور شاہ مائنیر کیلئے  ایم پی اے  اشرف خان رندسے مل کر کوشش کر رہے ہیں، نورشاہ مائینر کیلئے صوبہ نے اگر فنڈ نہ دیا تو وفاق سے مائینرکے لئے فنڈ منظور کرایا جائے گا،احسان پور میں عوامی مطالبہ پر جلد بینک کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ  حلقہ این اے 180 کو ماڈل حلقہ بنا کر دم لیں گے،روڈوں بجلی گیس اور میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے،بجلی و گیس کی جاری سکیمیں مکمل ہونے پر پورے حلقہ میں توانائی شعبہ سے متعلق مسائل آئندہ کئی دہائیوں کے لیے ختم ہوجائیں گے،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے ساتھ ساتھ تحصیل کوٹ ادو کے عوام اور باالخصوص نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بھی کام جاری ہے۔

شبیر علی قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -