وزیر اعلی ٰ عثمان بزدارکے استاد راؤ انور علی انتقال کر گئے 

  وزیر اعلی ٰ عثمان بزدارکے استاد راؤ انور علی انتقال کر گئے 

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی ٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے استاد راؤ انور علی88سال کی عمر میں انتقال کر گئے‘ راؤ انور علی گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول میں ایس ایس ٹی تعینات تھے‘ اس وقت وزیر اعلی ٰ سردار عثمان بزدار اس سکول میں نہم جماعت میں زیر تعلیم تھے‘ (بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)

راؤ انور علی کافی عرصہ سے علیل تھے جو گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کا جنازہ ان کی رہائش گاہ نزد ٹی بی ہسپتال روڈ سے اٹھایا گیا‘ نماز جنازہ میں اساتذہ‘ عزیز و اقارب و دوست احباب سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔

انتقال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -