سانحہ موٹر وے‘ حکومت ملوث ملزمان کو نشان عبرت بنائے‘ خاور علی شاہ 

  سانحہ موٹر وے‘ حکومت ملوث ملزمان کو نشان عبرت بنائے‘ خاور علی شاہ 

  

کبیروالا(نامہ نگار) سانحہ موٹروے شرمناک واقعہ ہے،،مہذب معاشروں میں ایسے شرمناک واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے، مستقبل میں ایسے ”سانحات“ کی روک تھام کے لئے حکومت کو ملوث ملزمان کو ہر صورت نشان عبرت بنائے،ان خیالات کا قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور میں اپنی رہائشگاہ پر اہل علاقہ سے ملاقات کرنے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ وطن عزیز میں منظم سازش کے (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

ذریعے امان وامان کی صورت حال کو نقصان پہنچایا جارہا ہے،بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے افسوسناک واقعات محب وطن افراد اور ملکی سلامتی کے ذمہ داراداروں کے محافظوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے،ایسے حالات میں حکومت،پاک فوج اور عوام کا ایک پیج پر ہوکر ملک دشمن عناصر کے مکروہ عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو بھی اپنی آئینی مدت پوری کرنے کا حق حاصل ہے، وفاقی اور پنجاب حکومت نے گزشتہ دوسالوں میں وطن عزیز کو درپیش چیلنجوں اورسنگین بحرانوں سے نکالنے کیلئے  جوقابل ستائش اقدامات اٹھائے ہیں،آنیوالے دنوں میں ان کے مثبت اور حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہونے کی بھرپور امکانات ہیں۔

خاور علی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -