حکومت نچلی سطح تک سہولیات فراہمی یقینی بنا رہی ہے‘ چوہدری شفیق 

حکومت نچلی سطح تک سہولیات فراہمی یقینی بنا رہی ہے‘ چوہدری شفیق 

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) ایم پی اے  وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشرزکواۃ چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ حکومت نچلی سطح تک بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے،حلقہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور اس کے حل کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں، حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیزی سے تکمیل کو پہنچ رہاہے۔ محرومیوں کا خاتمہ کریں گے،سابقہ حکومتوں کے دورمیں صرف زبانی جمع ہوا جبکہ موجود حکومت عملی طور پر کا م کررہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں (بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)

نے سیاسی سماجی رہنماء ولینڈلارڈ چک نمبر 85پی رانا محمد جاوید خاں کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ تعلیم،صحت اورپینے کے صاف پانی کے منصوبے ہماری ترجیحات ہیں جن پر بھرپورکام ہورہاہے۔ حلقہ کو ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے ایک مثالی حلقہ بناؤں گا۔ سرکاری اداروں میں عوام کے کام میرٹ پر ہورہے ہیں، کس بھی ادارے میں جائز کا م کو روکنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ رانامحمد جاوید خاں نے انہیں چک نمبر 85کے مسائل جن میں پینے کا صاف پانی، سٹریٹ لائٹ، سڑکوں کی بحالی اوردیگر ترقیاتی کاموں سے آگاہ اور ان کے حل کی ضرورت پرزوردیا۔ انہوں نے کہاکہ چک نمبر 85پی ایک کثیر آبادی والا گاؤں ہے جہاں سہولتوں کا فقدان ہے،چوہدری محمد شفیق نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ گاؤں میں ترقیاتی کام پہلے بھی کرائے ہیں مزید کرانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔نمبردار رانا عبدالخالق نے حلقہ کی صورت حال سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر رانا محمدارشدپپی، غلام نبی، میاں اخترحسین فاروقی ودیگر موجودتھے۔

چوہدری شفیق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -