تونسہ پولیس کی کارروائی‘ اسلحہ کی سمگلنگ ناکام بنا دی 

  تونسہ پولیس کی کارروائی‘ اسلحہ کی سمگلنگ ناکام بنا دی 

  

تونسہ شریف + قصبہ کالا(نمائندہ پاکستان) تھانہ صدر تونسہ پولیس پوسٹ پل 22 ہزار کی کاروائی بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ اور ہزاروں گولیاں برآمد تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ رانا محمد اقبال انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ صدرتونسہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پولیس چیکنگ پوائنٹ پل 22 ہزار پر ایک مشکوک کار MNA-1639کو روک کر گاڑی کی تلاشی لی گئی تو گاڑی میں مرد اور کچھ خواتین سفر کر رہی تھی لیکن چیکنگ کرنے (بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)

پر گاڑی میں خواتین کے پاؤں کے نیچے اسلحہ چھپایا گیا تھا یہ خاندان خواتین اوربچوں کی آڑ میں اسلحہ کی ترسیل کا کام کرتا ہے۔یہ ترسیل سخی سرور اور  ڈیرہ غازیخان کے مختلف علاقوں میں کرنے جارہا تھا۔برآمد ہونیوالے اسلحہ میں پستول 30بور  05عدد,کلاشنکوف04 عدد, رائفل بڑی,ایمونیشن.   4000 عدد, میگزین 14عدد شامل تھیں اسلحہ کی سمگلنگ کرنے والوں میں ملزمان انیس رضا ولدالیاس رضا قوم سید, الیاس رضا ولد محمد حسین  قوم سید, آسیہ بی بی زوجہ الیاس رضا قوم سید, خدیجہ بی بی دختر الیاس رضا قوم سید ساکنان ڈیر ہ اسماعیل خان اس موقع پر فراز احمد ایس پی انویسٹی گیشن ڈیرہ غازیخان نے پولیس ملازمان کی کامیاب کاروائی کو سرہاتے ہوئے ان کے لئے تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ کا اعلان کیا۔

سمگلنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -