ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن‘ ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام آگاہی ریلیاں 

ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن‘ ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام آگاہی ریلیاں 

  

مظفر گڑھ‘ وہاڑی‘ خانیوال‘ بہاولپور‘ لودھراں‘ لیاقت پور‘ میاں چنوں (بیورو رپورٹ + نامہ نگار + ڈسٹرکٹ رپورٹر + نمائندہ پاکستان + بیورو نیوز) دنیا بھر کی طرح ملک بھر میں ابتدائی طبی مداد کا عالمی دن گزشتہ روز منایا گیا اس دن کی مناسبت سے جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئیں۔ تفصیل کے مطابق  ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع مظفرگڑھ،(بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

 تحصیل علی پور اور تحصیل شہر سلطان میں بھی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے سلسلہ ہفتہ منایا گیا۔  ہفتہ فرسٹ ایڈ منانے کا مقصد ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر بنانا تھا۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیر عالم خان کی نگرانی میں فرسٹ ایڈر پروگرام کے تحت عوام الناس، ریسکیو رضاکاروں اور ٹائیگر فورس پر مشتمل افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی ٹریننگ دی گئی۔ جس  کا مقصد فرسٹ ایڈر کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا کیونکہ ہر گھر میں صرف تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کی موجودگی سے ہی کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہتر طریقے سے نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے۔ ریسکیو 1122 وہاڑی کی طرف سے ہفتہ ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے ٹائیگر فورس اور مختلف اداروں میں تربیتی ورکشاپس، سیمینار اور واک کا انعقادکیا گیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر دانش خلیل کی خصوصی ہدایات پر ہفتہ ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے لوگوں میں ابتدائی طبی امداد کی اہمیت کے شعور کو اجاگر کرنے کے لیے ریسکیو وہاڑی کے کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن وہاڑی، بورے والہ اور  ٹبہ سلطان پور نے ٹائیگر فورس سمیت مختلف اداروں میں ابتدائی طبی امداد کی تربیت فراہم کرنے کیلئے سیشن کا انعقاد کیا اور آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے تا کہ عوام الناس میں شعور اجاگر ہو کہ ایمرجنسی صورت حال میں ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے بروقت طبی امداد مہیا کر کے قیمتی جانوں کو کیسے بچا یا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ وہاڑی میں وہاڑی سٹی،174 ڈبلیو بی،لڈن ٹاؤن میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرعبدالحق صاحبزادہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تربیتی سیشن سیمینار اور واک کا انعقاد کیا اس سلسلہ میں عوام الناس میں ابتدائی طبی امداد سے آگاہی کے لیے جنرل بس ا سٹینڈ وہاڑی پر بگ سکرین پر آگاہی مہم چلائی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر  (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر خالد محمود کی زیرنگرانی ریسکیو1122 کی جانب سے ضلع بھر میں  ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن منایا گیا اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد محمود اوراسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر کی قیادت میں واک کا انعقاد کیاگیا۔ جو ریسکیو اسٹیشن سے شروع ہوکر لاہور موڑ سے ہوتی ہوئی واپس ریسکیواسٹیشن پر اختتام پذیرہوئی واک میں ریسکیو آفیسرز،ریسکیو جوان، ٹائیگر فورس کے جوان، صحافیوں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد محمودکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر شبیراحمد ڈوگر نے لوگوں پمفلٹ اور سیفٹی بروشرتقسیم کئے۔ دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی (World First Aid Day)عالمی یوم طبی امداد12ستمبرکو منایا گیااس حوالے سے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122  بہاول کے زیرِ اہتمام ایک فرسٹ ایڈ کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نیشرکت کی۔ورکشاپ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرباقر حسین نے عالمی یوم طبی امداد کے حوالے سے بتایا کہ ورلڈ فسٹ ایڈ ڈے ستمبر کے دوسرے ہفتے کے دن منایا جاتا ہے۔جس کا مقصد عوام الناس میں شعور و آگاہی اجاگر کرنا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی یا نا گہانی صورتحال میں متاثرہ شخص کو طبی امداد فراہم کر کے قیمتی جانوں کو بچایاجا سکتا ہے۔ بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹررضوان نصیر کے ویڑن کے مطابق ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی خصوصی ہدایات پر  ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے لوگوں میں ابتدائی طبی امداد کی اہمیت کے شعور کو اجاگر کرنے کے لیے رواں ھفتے کے آخری دن ابتدائی طبی امداد کے عالمی دن کے موقع پر بھی ریسکیو سینٹرل اسٹیشن لودھراں میں  ریسکیو رضاکاروں کیلئے، کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن  کہروڑپکا میں ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کیلئے جبکہ تحصیل دنیا پور میں کمیونٹی سیفٹی ونگ نے گورنمنٹ بوائز ھائی سکول میں ریسکیو رضاکاروں کو  ابتدائی طبی امداد کی تربیت فراہم کرنے کیلئے سیشن کا انعقاد کیا تا کہ  ایمرجنسی صورت حال میں متاثرین کو ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے بروقت طبی امداد فراہم کر کے جانی نقصان سے بچا یا جا سکے۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد عمران ساجد اور اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور محمد ارشد وٹو کی زیرِ قیادت ابتدائی طبی امداد کی آگاہی کیعالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک میونسپل آفس سے شروع ہو کر چوک گھنٹہ گھر سے ہوتی ہوئی واپس میونسپل آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔جس میں ریسکیو 1122کے سٹاف،تمام محکموں کے سربراہان،سول سوسائٹی، سماجی کارکنان،انجمن تاجراں،ریسکیو محافظ اور ٹائیگر فورس کے جوانوں نے شرکت کی اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد عمران ساجداور اسٹیشن کو آرڈینیٹر محمد رفیق نے فرسٹ ایڈ ڈے منانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

طبی امداد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -