عوام مسائل پر وفاقی وزارتوں کا اعمال نامہ تیار،28اکتوبر کو تفصیلی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

  عوام مسائل پر وفاقی وزارتوں کا اعمال نامہ تیار،28اکتوبر کو تفصیلی رپورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ نے وفاقی وزارتوں کی جانب سے عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق تفصیلات 28 اکتوبر کوسامنے لانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈیلیوری یونٹ نے25وزارتوں اور 2صوبوں کی کارکردگی رپورٹ مکمل کرلی جبکہ  مزید 10وفاقی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ کی تیاری پرکام شروع کردیاگیا ہے۔ نجکاری،قومی صحت اوروزارت تخفیف غربت، قانون (بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)
و انصاف،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اوروزارت انسداد منشیات، وزارت امور کشمیر، وزارت بحری امور اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کا آغاز کردیا گیاہے۔بلوچستان وسندھ اور 6وفاقی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ آئندہ ماہ مرتب کی جائے گی۔ ڈیلیوری یونٹ نے جوائنٹ سیکریٹری سطح کے فوکل پرسنز سے ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ وزارتوں کے ریکارڈ کا ڈیلیوری یونٹ کے ریکارڈ سے موازنہ کرکے رپورٹ مرتب کی جائے گی کہ شکایت کاازالہ کیا یا ٹال مٹول سے کام لیا گیا۔ ڈیلیوری یونٹ تفصیلی رپورٹ جاری کرے گا۔ وزارتوں میں سیکریٹرز اور ماتحت افسران و عملہ کے رسپانس کو بھی پرکھا جائے گا جبکہ صوبوں کے آئی جیز،چیف سیکریٹریز ماتحت اداروں کی کارکردگی کی پڑتال ہوگی۔ بہترین کارکردگی پر باضابطہ شاباش اور ناقص کارکردگی پرشوکاز ملے گا۔
اعمال نامہ