علاقائی محرومیوں کا خاتمہ اولین  ترجیح‘ بلدیاتی الیکشن میں بھی  کامیاب ہونگے‘ عامر طلال گوپانگ

 علاقائی محرومیوں کا خاتمہ اولین  ترجیح‘ بلدیاتی الیکشن میں بھی  کامیاب ...

  

 علی پور(نمائندہ پاکستان) حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیح خدمت کی بنیاد پر بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے،علی پور کے پسماندگی کا رونا رونے والوں نے اپنے دور اقتدار میں تھانہ کلچر کو فروغ دیا، ہم نے تحصیل بھر میں جو منصوبے دیئے ہیں وہ عوام کو نطر بھی آ (بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)

رہے ہیں، گزشتہ روز پھلن شریف میں سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کر کے کیا ہم نے جھوٹے مقدمات کا کلچر ختم کیا گوپانگ گروپ کی ترجیح صرف حلقہ کے ترقیاتی منصوبے ہیں ڈی پی او مظفر گڑھ محمد حسن اقبال کی تعیناتی سے جرائم کا خاتمہ ہو گا پولیس سیاسی دباؤ کی بجائے ایمان داری کوشعار بنائیں بلدیاتی الیکشن میں دوستوں کی مشاورت سے کھڑے کریں گے۔ ان خیالات کااظہار ایم این اے سردار عامر طلال خان گوپانگ،ایم پی سید سبطین رضا بخاری، سابق ضلعی چیئرمین سردار حافظ محمد عمر خان گوپانگ حلقہ کادورہ کرتے ہوئے حاجی حق نواز خان گبول کی رہائش گاہ پر معززین علاقہ طاہر رضا بخاری ایڈووکیٹ، اقبال خان گوپانگ،سید عبید اللہ شاہ قریشی، ملک شمس پنوہاں، قادر فرید گبول سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردار عمر خان گوپانگ نے کہا کہ ترقیاتی منصبوں کے حوالے سے گوپانگ گروپ اپنی پہنچان رکھتا ہے تحسیل بھر میں کارپیٹیڈ روڈ، بجلی کی فراہمی اور سوئی گیس کی فراہمی عوامی خدمت کا ثبوت ہے۔

عامر طلال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -