چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے نجکاری مصطفی محمود  کا دورہ ماڈل تھانہ‘ پولیس اقدامات کو سراہا

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے نجکاری مصطفی محمود  کا دورہ ماڈل تھانہ‘ پولیس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے نجکاری سید مصطفی محمود نے پارٹی عہدیداروں اور راہنماؤں کے ہمراہ  رحیم یار خان سی پیک انٹر چینج روڈ پر واقع ماڈل تھانہ اقبال اباد کا دورہ کیا تھانے میں جدید حوالات، واٹر فلٹریشن پلانٹ، سروسز سینٹر، (بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)
خواتین پولیس اہلکاروں اورتھانے آنے والی  متاثرہ خواتین و مرد حضرات کیلئے علیحدہ علیحدہ ایئر کنڈیشنڈ شکائت سیل، خوبصورت لان، وسیع و عریض عمارت دیکھتے ہوئے ایس ایچ او انسپکٹر اظہر اقبال سے ملاقات کے دوران کہا کہ اقبال آباد جنوبی پنجاب اور پاکستان کا بہترین ماڈل تھانہ ہے ائی جی پنجاب انعام غنی کے وزٹ کی اطلاع پر دیکھنے کا شوق پیدا ہوا تعریف سن کر پہلی مرتبہ کسی تھانے آیا ہوں قابل تعریف انتظامات دیکھے حیرت ہوئی کے جنوبی پنجاب میں بھی ایسا تھانہ ہو سکتا ہے جہاں تھانے آنے والے سائلین اور درخواست گزاروں کیلئے بہترین ایئر کنڈیشنڈز سٹنگ  روم ہوں ٹھنڈے اور میٹھے پانی کیلئے قیمتی واٹر فلٹریشن پلانٹ ہو آر پی او بہاولپور زبیر دریشک، اور ڈی پی او سید منتظر مہدی اچھے اور محنتی پولیس افیسر ہیں ائی جی پنجاب انعام غنی پنجاب بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر پر ایسے ماڈل تھانے قائم کر کے عوام کے دلوں میں پولیس سے دوستی کا جزبہ اجاگر کریں اس موقع پر انسپکٹر اظہر اقبال نے کہا کہ جرائم کی سرکوبی کیلئے پولیس متحرک ہے ائی جی پنجاب انعام غنی کے ویڑن کے مطابق مظلوم کی داد رسی اور فوری ایف ائی ار کا اندراج اولین ترجیح ہے قبل ازیں سید مصطفی محمودد نے اپنے والد پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار حبیب خان گوپانگ، چودھری جاوید اقبال، جام عبدلستار بڑڑا جام صفدر بڑڑا, سید لال شاہ،سید قیصر رضا شاہ، مرشد سعید ناصر چودھری عمار اقبال،مختار احمد جام،جام کبیر خان،جام اول خان بھی موجود تھے جنہوں نے احمد محمود کی درازی عمر اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔
دورہ