معذور خواتین کو ہنر مند بنا کر اپنے  پاؤں پر کھڑا کیا جائیگا‘ حنیف پتافی

  معذور خواتین کو ہنر مند بنا کر اپنے  پاؤں پر کھڑا کیا جائیگا‘ حنیف پتافی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ + نمائندہ خصوصی) مشیر صحت محمد حنیف پتافی کی کمپنی سن کراپ مستحق افراد کی بحالی،علاج معالجہ اور ہنرمند بنانے میں مصروف عمل ہے ادارہ کی زیر نگرانی کنگن روڈ  ڈیرہ غازی خان میں قائم فری میڈیکل ڈسپنسری اور دستکاری سنٹرز(بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)
 خدمت خلق کے جذبہ کے تحت کام کررہے ہیں۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے دونوں اداروں کا اچانک دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا'مشیر صحت نے دستکاری سنٹر اور فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے انچارج سے معلومات حاصل کیں۔دستکاری سنٹر میں معذور افراد کو ہنرمند بنایا جا رہا ہے چالیس سے زائد سلائی مشینیں فراہم کی گئی ہیں معذورچالیس خواتین اور بچوں کو سلائی کڑھائی کی تربیت دی جارہی ہے۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ معذور خواتین کو ہنرمند بناکر اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے گا۔تربیت یافتہ خواتین اور بچے مستقبل میں اپنا باعزت روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔
حنیف پتافی