سرکار دوعالمؐ  کی شان میں گستاخی‘ سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کا فرانس کیخلاف احتجاج 

سرکار دوعالمؐ  کی شان میں گستاخی‘ سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کا فرانس کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نمائندہ خصوصی)سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے عہدیداران کا فرانس میں گستاخی رسولؐ کیخلاف احتجاج تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب کے باہر فرانس میں رسول پاکؐ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کیا گیا احتجاجی مظاہرہ(بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)
 فرانس حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر محمد جواد چوہدری،نائب صدر علی نواز ثمر قندی،طیب چوہدری نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئے روز پاکستان اور بیرون ممالک میں ہونے والی گستاخیاں سویڈن ناروے میں قرآن کریم کی توہین، فرانس میں حضور خاتم النبیینؐ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پاکستان میں اصحاب رسولؐ کی گستاخی کے واقعات واضح پیغام دے رہے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ امت کو سیاسی، لسانی، مسلکی و جماعتی تعصب کو چھوڑ کر اسلام اور پیغمبر اسلام کی عزت و حرمت کے لئے یکجا ہوکر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ فرانس میں رسول پاکؐ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے حکومت کو چاہیے کہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرے۔
احتجاج