موٹروے واقعہ کے ذمہ داران کو سر عام کوڑے مارے جائیں،شجاعت حسین
لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ موٹروے پر خاتون کی عصمت دری کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، وزیراعلی پنجاب کو چاہئے کہ زیادتی میں ملوث مجرموں کو سرعام کوڑے مارے جائیں تاکہ لوگوں (بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)
کو پتہ چل سکے کہ کوئی ان کی داد رسی کو آیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر سرائے عالمگیر سے تعلق رکھنے والے سابق ارکان قومی اسمبلی ملک محمد حنیف اور ملک جمیل کی (ق) لیگ میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین اور مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری فنانس امتیاز احمد رانجھا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ایک بہت بڑی کمیٹی بنا دی گئی ہے ان کمیٹیوں سے معاملہ حل نہیں ہو سکے گا۔
شجاعت حسین