سسر کے قتل کے الزام میں قید خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش

       سسر کے قتل کے الزام میں قید خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  

 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ جیل میں سسر کو قتل کرنے کے الزام میں قید خاتون کے ہاں صحت مند بیٹے کی پیدائش (بقیہ نمبر43صفحہ 6پر)

پر قیدی ماں خوشی سے نہال، خاتون نے چند ماہ قبل اپنے سسر کو موت گھاٹ اتار دیا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کے بعد خاتون کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ جیل میں سسر کو قتل کرنے کے الزام میں قید موضع کڑ مان سنگھ کی رہائشی تسلیم مائی نے صحت مند بیٹے کو جنم دیا۔ بیٹے کی پیدائش پر قیدی ماں خوشی سے نہال، خاتون اس سے قبل بھی چار بچوں کی ماں ہے۔ جس کیخلاف چند ماہ قبل سسر کو تنازعہ کی رنجش پر قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جسے پولیس نے حراست میں لے کر ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا تھا۔ گرفتاری سے قبل خاتون تسلیم مائی چند ماہ کی حاملہ تھی۔ زچہ وبچہ دونوں کی صحت تسلی بخش قرار دی جارہی ہے۔ 

پیدائش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -