ڈہرکی: انور شاہ کا میلہ دیکھنے جانے والے  باپ‘ بیٹا سمیت 4 افراد اغواء‘ مقدمہ درج

ڈہرکی: انور شاہ کا میلہ دیکھنے جانے والے  باپ‘ بیٹا سمیت 4 افراد اغواء‘ ...

  

ڈہرکی(نامہ نگار) ڈہرکی کے نواحی علاقے میں انورشاہ کا میلہ دیکھنے اوردربارپرحاضری دینے کیلئے جانے والے باپ اوربیٹے سمیت مبینہ طورپر4افراد اغواہوگئے (بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)

ورثاکی طرف سے مقامی تھانیمیں رپورٹ درج  پولیس  نے اغوا کے واقع کی تردید کردی کم شدہ چاروں افراد کی تلاش جاری بہت جلد تلاش کیا جا?یگا پولیس کا موقف  جبکہ دوسری جان ضلعی پولیس ترجمان ایس ایس پی کے پی آر او افتخار آرا?یں  کے مطابق ضلع  گھوٹکی کے نواحی علاقہ   صوفی سید انور علی شاہ کے لگنے والے سالانہ  میلے پر گھومنے کیل?  جانے والے  جاوید میرانی اپنے  بیٹے مقداد اور دو کزنوں سمیت گیا ہوا  تھا جوکہ گوٹھ ڈرنگ ملکوک والی کے رہائشی محمد جاوید میرانی اپنے  بیٹے مقداد علی اور کزن شہزادہ میرانی۔قربان علی میرانی کے ہمراہ سید صوفی انور علی شاہ کے جاری میلے پر گھومنے کے لئے گئے تھے اور یہ لوگ گھر واپس نہیں  آ?  تو انکے ورثاء  میں سے  ایک فرد جیون میرانی نے حد کے   تھانے پہنچ کر ان کے گم ہونے کی اطلاع دی ہے اس سلسلہ میں مذید بتایا ہے  کہ  پولیس گم ہونیوالے افراد کے موبائل کو ٹریس کررہی ہے اور جلد ہی  کسی حتمی فیصلے پر پہنچے گی انہوں نے کہا ہے کہ یہ نوجوان کل کے گھر سے نکلے ہوئے ہیں،ایک خدشہ یہ بھی سامنے آ رہا ہے کہ ان کے موبائل کی بیٹری ڈسچارج ہو گئی ہو بہرحال حد کا ایس۔ایچ۔او میلے پر قائم تمام پولیس پکٹس سے معلومات حاصل کر رہا ہے ہے   بہت جلد پولیس گم ہونے والے چاروں نوجوان کو ڈھونڈ نکالے گی۔

اغواء

مزید :

ملتان صفحہ آخر -