سندھ کے بارش سے متاثرہ علاقوں کیلئے 70کروڑ روپے کی گرانٹ منظوری

سندھ کے بارش سے متاثرہ علاقوں کیلئے 70کروڑ روپے کی گرانٹ منظوری

  

  کراچی(آئی این پی) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں کیلئے70 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دے دی اور متاثرہ لوگوں کے مویشیوں کے لیے خوراک، مچھردانیاں، خیموں اور چارے کی مناسب تقسیم  کے لیے ہدایت جاری کردی ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے امدادی رقم کی منظوری صوبے میں بارش سے متاثرہ تمام اضلاع میں امدادی کاموں کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی، وزیر اعلی نے اجلاس کو بتایا کہ انھوں نے بلاول بھٹوکے ہمراہ بارش سے متاثرہ اضلاع، کراچی، میر پور(بقیہ نمبر37صفحہ 7پر)

خاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، سانگھڑ اور بدین کا دورہ بھی کیا اور لوگوں کی پریشانی کا جائزہ لیا۔ دیہی علاقوں کے لوگ اپنے مویشیوں کیلئے چارے اور مچھردانیوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے سیکرٹری خزانہ حسن نقوی کو فوری طور پر 70 کروڑ روپے جاری اور سینئر ممبر بورڈ آفریونیو اور پی ڈی ایم اے کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ وہ بارش سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے فنڈز کا بندوبست کرنے اور جلد سے جلد ان کی بحالی کے منصوبے پر عملدرآمدچاہتے ہیں۔

گرانٹ منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -