باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل‘ حادثات میں 2 افراد جاں بحق 

باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل‘ حادثات میں 2 افراد جاں بحق 

  

ملتان‘ روہیلانوالی‘ خانیوال‘ صادق آباد (وقائع نگار + نمائندگان پاکستان) کلروالی کے موضع لنگڑیال کے رہائشی ملک شبیر لنگڑیال نے اپنے حقیقی بیٹے شیر بہادر لنگڑیال کودوسری بیوی کیلئے مکان خالی کرنے کو کہا جس پر بیٹے نے انکار کردیا۔باپ بیٹا آپس میں گتھم گتھا یو گئے۔باپ نے طیش میں آکر پسٹل نکالا اور فائیر کھول دیا جس بیٹا شیر بہادر لنگڑیال موقع (بقیہ نمبر40صفحہ 7پر)

پر جان بحق ہو گیا۔واضح رہے ملک شبیر لنگڑیال سابقہ پولیس ملازم بھی ہے۔ کھیڑا چوک کا رہائشی بلا حسین اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر بیوی نوشہ بی بی اور بیٹی مریم بی بی کے ہمراہ گھر جارہے تھے سامنے سے ا?نے والے تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے نوشہ بی بی اور مریم بی بی شدید زخمی ہوگئے مریم بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، واقع کی اطلاع پر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو1122کی مدد سے بلال حسین کو موقع پر طبی امداد دیکر فری کردیا جبکہ بلال ھسین کی بیوی نوشہ بی بی کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروانے کے بعد ٹرک ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ نواحی علاقہ اقبال نگر کے قریب کار کی سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں سائیکل سوار ظہوراں بی بی زوجہ نور محمد شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع ہی پر جاں بحق ہوگئی جبکہ خاوند نور محمد ولد پہلوان شدید زخمی ہوگیا جیسے ریسکیو1122نے بتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرمیاں چنوں منتقل کردیا ہے۔میاں بیوی نواحی علاقہ چک نمبر125/7-Rکے رہائشی تھے۔ احمد پورلمہ کے باغ سے مزدور کی لاش برآمد،لاش پر تشدد کے نشانات موجود تھے پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتول کے جسم پر تیزات بھی انڈیلا گیا تھا۔مقتول تین روز قبل مزدوری کی غرض سے باغ میں آیا تھا پولیس نے لاش کو تحویل میں لیتے ہوئے باغ ٹھیکیدار اور عملہ کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش شروع کردی۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -