ہائیکورٹ سے سانحہ موٹروے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست 

ہائیکورٹ سے سانحہ موٹروے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست 

  

لاہور(نا مہ نگار) سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون سے بداخلاقی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، میاں آصف محمود ایڈووکیٹ نے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب،(بقیہ نمبر42صفحہ 7پر)

آئی جی پنجاب، چیئر پرسن لاہور رنگ روڈ اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بناکر موقف اختیار کیا ہے کہ سیالکوٹ موٹر وے پر نامعلوم ملزموں نے خاتون کو دوران ڈکیتی بداخلاقی کا نشانہ بنایا گیا،خاتون نے موٹر وے اور رنگ روڈ پر مدد کیلئے متعدد فون کالز کی مگر کوئی مدد کو نہیں پہنچا۔ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے خاتون سے زیادتی سے متعلق انتہائی شرمناک بیان دیا۔بداخلاقی کے بڑھتے واقعات سے پولیس کے اعلیٰ افسروں کی ناکامی عیاں ہے۔ عدالت سے استدعاہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں موٹر وے پر خاتون سے بداخلاقی کے واقعہ کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کو واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کاحکم اور2017 ء سے اب تک ہونے والے زیادتی کے واقعات پر ملزموں کیخلاف کی گئی کارروائی رپورٹ بھی طلب کی جائے۔

جوڈیشل کمیشن 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -