پندرہ ستمبرسے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے، تیاریاں مکمل

پندرہ ستمبرسے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے، تیاریاں مکمل

  

لاہور(آئی این پی) پندرہ ستمبرسے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے، سکول کھولنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، سکولوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کے ساتھ کاٹھ کباڑ بھی ٹھکانے لگادیا گیا، بچوں کو سکول میں صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے ٹمپریچر گن، ہینڈ سینیٹائزر اور فیس ماسک بھی خرید لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نہم، دہم جماعت سمیت کالجز اور یونیورسٹیز کو پندرہ ستمبر سے کھول دیا جائے گا، کورونا گائیڈ لائنز پرعملدرآمد کے لئے سکولوں میں کاٹھ کباڑ ٹھکانے لگانے سمیت تمام کلاس رومز کو ڈس انفیکٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

  تعلیمی ادارے

مزید :

صفحہ اول -