کورونا کے حملے کم ہوئے تو بارشوں کا سامنا ہے:وزیر اعلیٰ سندھ

  کورونا کے حملے کم ہوئے تو بارشوں کا سامنا ہے:وزیر اعلیٰ سندھ

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کرونا وائرس کے حملے کم ہوئے تو بارشوں کا سامنا کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی مختلف ممالک کے قونصل جنرلز سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاری سے آگاہ کیا۔اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ کرونا کے حملے کم ہوئے تو بارشوں کا سامنا کر رہے ہیں،کرونا نے ملک بالخصوص سندھ میں بیروزگاری اور غربت میں اضافہ کیا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مدد کے منصوبہ بنا رہے تھے کہ بارشوں کی تباہیاں آگئیں، ہم نے کرونا کے لیے بھی اہم اقدامات کیے،شہر بند ہوگئے، میرپورخاص، عمرکوٹ،سانگھڑ اور بدین میں خیمہ بستی قائم کی گئیں۔مراد علی شاہ  نے کہا کہ ہم نے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا،بحالی کے لیے سندھ میں اربوں کی ضرورت ہے، کراچی سمیت 20 اضلاع میں بحالی کیکام کی ضرورت ہے،وفاقی حکومت سے 4 لاکھ خاندانوں کو فی کس ایک لاکھ دینے کی درخواست کی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں بارشوں کے باعث حادثات میں 137 افراد انتقال کرگئے،صرف کراچی میں 64 لوگ جاں بحق ہوئے،سندھ میں 11 لاکھ ایکڑ کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 15 ہزار233 دیہات شدید متاثر ہوئے،77 ہزار 342 گھرگرگئے،بارشوں کے باعث صوبے میں مویشی بھی بڑی تعداد میں مرگئے، ایسے خاندانوں کی بحالی کے لیے مویشی بھی دینے ہوں گے۔

مزید :

صفحہ اول -