کراچی میں مسئلہ اختیارات کا نہیں نیت کا ہے،، مرتضی وہاب 

کراچی میں مسئلہ اختیارات کا نہیں نیت کا ہے،، مرتضی وہاب 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ مسئلہ اختیارات کا نہیں نیت کا ہے، ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی اتحادی بھی ہے اور پھر ناامیدی بھی کرتی ہے۔ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ ایم کیوایم ایک طرف وفاقی حکومت کاحصہ ہے، ایم کیوایم پاکستان کودونوں طرف نہیں کھیلناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام کی شکایت سے اتفاق کرتاہوں اور اعتراف کرتاہوں وہ کام نہیں ہو سکے جو کرنے چاہئے تھے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وزیرمینشن میں جب پانی جمع ہوتاہے تومجھے دکھ ہوتاہے، وزیرمینشن کے اطراف سیوریج کی لائن کبھی ڈالی ہی نہیں گئی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں 3منصوبوں کافتتاح اگلے60دنوں میں ہوجائے گا، ملیرایکسپریس وے کاافتتاح 60دنوں میں کیاجائے گا، کراچی میں مسائل ہیں لیکن میں الزام تراشیوں میں نہیں جاناچاہتا، کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرزملکرکام کریں توبہتری آسکتی ہے، ماضی میں کراچی میں صرف سندھ حکومت نے سرمایہ کاری کی۔

مزید :

صفحہ اول -