ملکی دولت کو لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا  جائیگا:پرویز خٹک

ملکی دولت کو لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا  جائیگا:پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نوشہرہ (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اپنے منشو ر کے مطابق قوم سے کیا گیا ہر ایک وعدہ پورا کررہی ہے چوروں اور لیٹروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور بڑے بڑوں کو قانون کے کٹہریں میں کھڑا کردیا گیا ہے اور ان سے پائی پائی کا حساب شروع ہے حکومت کی بہتر پالیسوں کی بدولت اگلا ہدف غریب عوام کی حالت زندگی کو بہتر بنانا ہے ملک معاشی بحران سے کافی ہد تک نکل چکا ہے اپوزیشن کا واویلا بے وقت کی راگنی ہے قطر میں بین الا فغان مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہے پرامن افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی اشیاء اور پورے خطے کے لیے اشد ضروری ہے وہ نوشہرہ کے علاقے ڈیر کٹی خیل میں شمولیتی جلسے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما تاج الملک اپنے پورے خاندان اور ساتھیوں،محمد طارق، بختیار خان، محمد عاقب اورمحمد عامر سمیت عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا پرویز خٹک نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی اور ان کا خیر مقدم کیا اس موقع پر قومی اسمبلی میں مجلس قائمہ برائے توانائی وقدرتی وسائل کے چیرمین ڈاکٹر عمران خٹک،اسحاق خٹک اور پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلقہ پی کے 63 میاں محمد عمر کا کا خیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا پرویز خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بائیس سالہ سیاسی جدوجہد رنگ لارہی ہے اور انہوں نے قوم سے کڑے احتساب کا جو وعدہ کیا تھا اس پر کام جاری ہے وزیراعظم عمران خان کسی طو احتساب پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی کو این ار او دیں گے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلا ف وارنٹ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پہنچ چکا ہے اور انٹرپول کے ذریعے نواز شریف کی گرفتاری کے لیے خطوط لکھے گئے ہے پرویز خٹک نے موٹروے پر خاتون کی عصمت دری کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ وزیراعلی پنجاب اس مسئلہ کی خود نگرانی کررہے ہے اور بہت جلد اصل ملزمان گرفتار ہوں گے وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے سی سی پی او لاہور کے بیان کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس سانحہ کی از خود نگرانی کررہے ہے اور انہوں نے اس بات کا سخت نوٹس لیا ہے پرویز خان خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے دیوالیہ معشیت کو سراہا دیا گردشی قرضوں میں بڑی حد تک کمی اچکی ہے اور بجٹ خسارہ بھی کافی حد تک کم کردیا ہے اب وزیر اعظم عمران خان کی توجہ غریب عوام کی ترقی اور خوشحالی پر مبذول ہوچکی ہے وزیر اعظم عمران خان بنیادی ضروریہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے اٹے،چینی دالیں اور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں استحکام لانے پر خصوصی توجہ دیں رہے ہے تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکیں انہوں نے کہا کہ افغانستان 40سالہ خونریزی کے خاتمہ کے لیے پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ کوششوں کا ثمر سامنے اگیا اور بین الا فغان مذاکرات قطر میں شروع ہوگیا ہے امید ہے اس کے بہتر نتائج افغانستان اور پاکستان  کے وسیع ترمفاد میں ہوں گے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے لازم وملزوم ہے اور اس مذاکرات کے بہتر نتائج افغانستان پاکستان سمیت پورے خطے پر اثر ڈالیں گے پرویز خان خٹک نے مزید کہا کہ میری سیاست کا محور بھی غریب عوام ہے اور نوشہرہ کے عوام نے مجھے ہمیشہ عزت دی جن کا احسان میں کبھی نہیں بھلا سکتا انہوں نے کہا کہ  میں نے ہمیشہ اپنے صوبے اور ضلع کے عوام کی ترقی کے لیے بھر پور جدوجہد کی اور یہی وجہ ہے کہ اج پورا پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان مجھے عزت دے رہے اور پورے قومی اسمبلی کے ممبران کے فنڈ کی تقسیم کا ذمہ دار مجھے بنا دیا ہے اور اپوزیشن بھی مجھ پر بھر پور اعتماد کررہی ہے کیونکہ میں کسی سے جھوٹ نہیں بولتا حکومت کو کئی مشکلات کا سامنا ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان اور اس کی ٹیم پوری حکمت عملی کے ساتھ مظاہرہ کررہی ہے پرویز خان خٹک نے کہا کہ ہماری حکومت میرٹ اور انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل پر خصوصی توجہ دی رہی ہے انہوں نے کہا کہ پسماندہ صوبوں کی ترقی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اپوزیشن بے پرکیاں اڑارہی ہے اپوزیشن کے پاس ہماری حکومت کے خلاف کوئی ثبوت نہیں اور احتساب کا ملبہ حکومت پر ڈال دیتے ہے نوشہرہ میں ہمارے سیاسی مخالفین گزشتہ سات سالوں سے نظر نہیں اتے اور یہ صرف الیکشن میں نظر اتے ہے اور اپنی ڈگڈوگیاں اٹھا کر عوام کو دھوکہ دیتے ہے عوام باشعور ہے اور ان کے دھوکے میں کبھی نہیں ائے گے میرے پانچ سالہ وزات اعلی اور دو سال سے وزیر دفاع کے منصب پررہنے کے باوجود میں عوام میں رہتاہون اور عوام کی ہر غمی خوشی میں شریک ہوتا ہوں کیونکہ جو عزت مجھے ملی نوشہرہ کے عوام نے دی انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ مقابلے کیے ہے اور میں کسی مقابلے سے نہیں ڈرتا میں اب بھی تمام سیاسی جماعتوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ ہمارے پارٹی امیدوار میاں عمر کاکا خیل کے خلاف متحد ہوجائے ان سب کو ایسی شکست دیں گے ان کو چھٹی کا دودھ یاد اجائے گا پرویز خان خٹک نے کہا کہ ہم نے نوجوان قیادت کو الیکشن میں کھڑا کیا ہے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں میاں عمر کاکا خیل عوام کے مسائل حل کریں گا اور اپنے باپ کے نقشے قدم پر چل کر میری سر پرستی میں اپنے حلقہ کی عوام کی بھر پور خدمت کریں گا عوام بڑھ کا اس کاساتھ دیں اور خصوصا نوجوان ان کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے غیور کارکن پارٹی کا عظیم سرمایہ ہے انہوں نے ڈیری کٹی خیل کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیری کٹی خیل سمیت ضلع نوشہرہ کے گھر گھر سوئی گیس اور بجلی فراہم کررہے ہے اور اسی طرح جو ترقیاتی منصوبے نامکمل ہے انہیں بھی جلد مکمل کیا جائے گا   

مزید :

صفحہ اول -