محکمہ ریلوے کا 21ستمبر سے اے سی بزنس کلاس کرایوں میں دس فیصد کمی کا اعلان 

  محکمہ ریلوے کا 21ستمبر سے اے سی بزنس کلاس کرایوں میں دس فیصد کمی کا اعلان 

  

کراچی(آئی این پی) محکمہ ریلویے نے 21ستمبر سے اے سی بزنس کلاس کے کرایوں میں دس فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔21ستمبر سے اے سی اسٹینڈرڈ کے کرایوں میں بھی پانچ فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔14 ستمبر سے تمام ایکسپریس ٹرینوں میں ڈائننگ ریسٹورنٹ کاریں دوبارہ لگا دی جائیں گی۔تمام ایکسپریس ٹرینوں سے ڈایئننگ کاریں کرونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے معطل کر دی گئی تھی۔ ریلوئے مسافروں کو اب ٹرین میں ناشتہ،کھانا،چائے اور دیگر کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہوں گی دوسری جانب محکمہ ریلویے نے دو مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیض پسنجر لاہور سے شام ساڑھے چھ بجے چل کر رات آٹھ بج کر پچپن منٹ پر نارووال پہنچے گی جب کہ فیض پسنجر نارووال سے صبح ساڑھے پانچ بجے چل کر سات پچاس پر لاہور پہنچے گے۔محکمہ ریلوے نے لاہور سے سیالکوٹ لاثانی ایکسپریس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔لاثانی ایکسپریس لاہور سے دوپہر تین بج کر پینتالیس منٹ پر چل کر سیالکوٹ سات پینتالیس پر پہنچے گی جب کہ سیالکوٹ سے صبح چھ بجے چل کر نو پچپن پر لاہور پہنچے گی۔

محکمہ ریلوے

مزید :

صفحہ آخر -صفحہ اول -