محکمہ ریلوے کا 2 مزید ٹرینیں  چلانے کا فیصلہ 

  محکمہ ریلوے کا 2 مزید ٹرینیں  چلانے کا فیصلہ 

  

لاہور(این این آئی)محکمہ ریلوے نے 2 مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے لاہور نارووال کے درمیان فیض احمد فیض ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، فیض پسنجر لاہور سے شام ساڑھے 6 بجے روانہ ہو کر رات 8 بج کر 55 منٹ پر نارووال پہنچے گی۔فیض پسنجر نارووال سے صبح ساڑھے 5 بجے روانہ ہو کر ساڑھے 7 بجے لاہور پہنچے گی۔محکمہ ریلوے نے لاہور سے سیالکوٹ کے لیے لاثانی ایکسپریس چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، لاثانی ایکسپریس لاہور سے دوپہر 3 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہو کر سیالکوٹ 7 بج کر 45 منٹ پر پہنچے گی۔لاثانی ایکسپریس سیالکوٹ سے صبح 6 بجے روانہ ہوگی اور 9 بج کر 55 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔محکمے کے مطابق سیالکوٹ، نارووال اور لاہور کے درمیان پسنجر ٹرین چلنے سے مزدور پیشہ افراد کو تیز رفتار سواری مہیا ہوگی۔

ٹرینیں 

مزید :

صفحہ آخر -صفحہ اول -