گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 526 نئے کیسز رپورٹ ،6 مریض انتقال کرگئے 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 526 نئے کیسز رپورٹ ،6 مریض انتقال کرگئے 
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 526 نئے کیسز رپورٹ ،6 مریض انتقال کرگئے 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 526 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 6 مریض انتقال کر گئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 526 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد3 لاکھ ایک ہزار481 ہو گئی ۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں ایکٹو کیسز 5 ہزار673 رہ گئے،ملک بھر میں صحت یاب مریضوں کی تعداد2 لاکھ 89 ہزار429 ہو گئی ، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید6 اموات ہوئیں ،ملک بھر میں مجموعی تعداد6379 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرکے مطابق سندھ میں کورونا سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 880 ہو گئی ،دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد97 ہزار679 رپورٹ ہوئے،کے پی کے میں 36 ہزار942 ،بلوچستان میں تعداد13 ہزار483 ہو گئی ،اسلام آباد15 ہزار901 ،آزاد جموں و کشمیر2400 ، گلگت میں 3196 مریض رپورٹ ہوئے۔ملک بھر کے ہسپتالوں میں 96 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ،ہسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد1912 ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -