موٹروے زیادتی کیس، ڈاکوﺅں نے کھائی سے اوپر موٹروے آنے کیلئے تین راستے بنائے ہوئے ہیں ، یہ کہاں کہاں جاتے ہیں ؟ حیران کن خبر آ گئی 

موٹروے زیادتی کیس، ڈاکوﺅں نے کھائی سے اوپر موٹروے آنے کیلئے تین راستے بنائے ...
موٹروے زیادتی کیس، ڈاکوﺅں نے کھائی سے اوپر موٹروے آنے کیلئے تین راستے بنائے ہوئے ہیں ، یہ کہاں کہاں جاتے ہیں ؟ حیران کن خبر آ گئی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور موٹر وے پر خاتون سے زیادتی ڈاکوو¿ں کی پہلی واردات نہیں بلکہ ڈاکوو¿ں نے جائے وقوع کے اطراف راستے بنا رکھے ہیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق جائے وقوع پر ڈاکووں نے کھائی سے اوپر موٹروے تک آنے کے لیے باضابطہ راستہ بنا رکھا ہے اور چند سیکنڈز میں جنگل سے موٹر وے پر پہنچ جاتے ہیں۔واردات کی جگہ سے تین راستے نکلتے ہیں جن میں سے ایک جنگل، ایک کھائی اورتیسرا تین دیہات کی طرف جاتا ہے۔تینوں دیہات کے رہائشی بھی وارداتوں سے تنگ اور پریشان ہیں۔

خیال رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالااور سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کا سراغ لگالیا گیا۔متاثرہ خاتون سے حاصل نمونے ملزمان کے ڈی این اے سے میچ کر گئے ہیں، ڈی این اے نمونے فارنزک لیبارٹری کے ڈیٹا بینک میں پہلے سے موجود تھے، دستیاب شناخت کے مطابق ایک ملزم کا نام محمد عابد اور دوسرے کا وقار ہے۔(اپ ڈیٹ : ملزم وقارالحسن کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے جس کی تصدیق شیخوپورہ پولیس کے ترجمان نے بھی کی ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ عابد کا تعلق بہاول نگر سے ہے، وہ لاہور آتا جاتا رہتاہے، ملزم عابد اشتہاری مجرم ہے کئی وارداتوں کا ریکارڈ ہے۔ ملزمان تاحال فرار ہیں اور اس کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

قومی -