انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز جنگ کے ستائے افغان عوام کیلئے صبح نو کی نوید ہے ، شبلی فراز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ انٹراافغان مذاکرات کا آغاز تاریخی مرحلہ اور جنگ کے ستائے افغان عوام کیلئے صبح نو کی نوید ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کے اس موقف کی جیت ہے کہ سیاسی تصفیہ دیرینہ افغان مسئلہ کا واحد حل ہے۔ انہوں نے 20 سال پہلے یہ بات کہی تھی۔افغان عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے دعا گو ہیں۔