کراچی کے علاقے لیاری کوئلہ گودام کے قریب رہائشی عمارت گر گئی ، 2 افراد جاں بحق ، امدادی کارروائیاں جاری

کراچی کے علاقے لیاری کوئلہ گودام کے قریب رہائشی عمارت گر گئی ، 2 افراد جاں بحق ...
کراچی کے علاقے لیاری کوئلہ گودام کے قریب رہائشی عمارت گر گئی ، 2 افراد جاں بحق ، امدادی کارروائیاں جاری

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے لیاری کوئلہ گودام کے قریب 2 منزلہ عمارت گرگئی ،عمارت کے ملبے تک دب کر دو افراد جاں بحق  اور 10 زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کوئلہ گودام کے قریب رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی ، 2 منزلہ عمارت گرنے سے کئی افراد پھنس گئے ، عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، عمارت کے ملبے سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 10افراد کو زخمی حالت میں نکال لیاگیا جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔عمارت میں مزید لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہے جس پر ہیوی مشینری کو فوری طور پر طلب کرلیاگیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -