اسلام آباد میں لڑکی نے نوکری کا جھانسہ دے کرسہیلی کومبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنوادیا

اسلام آباد میں لڑکی نے نوکری کا جھانسہ دے کرسہیلی کومبینہ طور پر زیادتی کا ...
اسلام آباد میں لڑکی نے نوکری کا جھانسہ دے کرسہیلی کومبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنوادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) لڑکی نے اپنی سہیلی کو نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر  زیادتی کا نشانہ بنوا دیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں ہونے والے واقعے میں متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے کہ اس کی حنانامی سہیلی  نے نوکری دلوانے کاجھانسہ دیکر اسے درندوں کے حوالے کردیا۔ حنامجھے نوکری کے لئے کراچی کمپنی میں ناصر عباس خان نامی شخص کے پاس لیکر گئی۔مدعیہ کا کہنا ہے کہ ناصر عباس خان نامی شخص نے میرے ساتھ زبردستی کی اور زیادتی کانشانہ بنایا۔ میرا میڈیکل چیک اپ کروا کر ملزمان ناصر عباس وغیر ہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے بیان لے کرمزیدتفتیش شروع کردی۔