مری ایکسپریس وے پر خاتون کار سوار کے ساتھ پانچ لڑکوں کی ایسی حرکت کہ پولیس نے فوری گرفتار کر لیا 

مری ایکسپریس وے پر خاتون کار سوار کے ساتھ پانچ لڑکوں کی ایسی حرکت کہ پولیس نے ...
مری ایکسپریس وے پر خاتون کار سوار کے ساتھ پانچ لڑکوں کی ایسی حرکت کہ پولیس نے فوری گرفتار کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مری ایکسپریس وے پر کار سوار خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں 5 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
موٹر وے پولیس کے مطابق خاتون نے فون پر شکایت کی تھی کہ گاڑی سوار 5 افراد ان کی گاڑی کا پیچھا کر کے انہیں تنگ کر رہے ہیں جس پر نوجوانوں کو مری ایکسپریس وے پر ظفر موڑ کے قریب سے حراست میں لے لیا گیا۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں نوجوانوں کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور سیالکوٹ موٹر پر گجرپورہ کے قریب دو ملزمان نے ایک خاتون کو گاڑی سے اتار کر جنگل میں لیجا کر بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔