بھارت سے واپس پاکستان آنے والے خاندان کا آبائی شہر عمرکوٹ پہنچنے پر شاندار استقبال

بھارت سے واپس پاکستان آنے والے خاندان کا آبائی شہر عمرکوٹ پہنچنے پر ...
بھارت سے واپس پاکستان آنے والے خاندان کا آبائی شہر عمرکوٹ پہنچنے پر شاندار استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )بھارت منتقل ہونے والا ہندو خاندان حالات سے تنگ آ کر واپس پاکستان  لوٹ آیا , گھر بار فروخت کر کے بھارت گئے  تھے مگر حالت سے تنگ آکر واپس آنا پڑا۔

تفصیلات کےمطابق  عمرکوٹ بھیل کالونی کا رہائشی کنہیا لال بھیل اپنی بیوی اور تین بچوں کے ہمراہ گزشتہ مارچ میں بھارت منتقل ہوگیاتھا  مگر وہاں ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑا کہ انہوں نے پاکستان واپسی کو غنیمت سمجھا اور آج وہ امن اور سکون فراہم کرنے والے آبائی شہر پہنچا تو اس کاعوام نے شاندار استقبال کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ جھامنداس نے ان کو تحائف پیش کیے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈیڑھ سال بھر کے راشن کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی،  کنہیا لال کا کہنا ہے کہ پاکستان سے جانے والے سینکڑوں خاندانوں کو جھونپڑیوں میں رکھاگیاہے ، جنہیں کاروبار کرنے سمیت کوئی سہولت میسر نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل بھی انہوں نے واپسی کوشش کی مگر انکو اٹاری سے واپس کردیا گیا جس کے باعث اٹاری سے راجستھان تک بچوں سمیت پیدل سفر کرنا ۔ پڑا کچھ عرصہ قبل گیارہ افراد کے قتل کے بعد وہاں موجود پاکستانی ہندو برادری میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

بھارت سے مایوس ہو کر لوٹنے والے کنہیا لال بھیل نے پاکستان کی ہندو برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ جھوٹے  سنہرے خواب دیکھ کر اپنے وطن کو نہ چھوڑیں ورنہ پچھتاوے اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گااپناوطن اپناہوتاہے .