بھارتی فورسز کی تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ ، 11 سالہ معصوم بچی شہید ، معمر خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی 

بھارتی فورسز کی تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ ، 11 سالہ ...
بھارتی فورسز کی تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ ، 11 سالہ معصوم بچی شہید ، معمر خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی 

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 11 سالہ معصوم بچی شہید جبکہ 75 سالہ معمر خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں بدستور جاری ہیں، بھارتی فورسز نے تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹرز میں فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے شہری آبادی پر خودکار اور بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی جس سے 11 سالہ معصوم بچی شہید ہو گئی جبکہ 75 سالہ معمر خاتون،دونوجوانوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے،جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیااورشہری آبادی پر فائرنگ کرنیوالی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -