لاہور میں جنسی درندوں کا راج، ڈکیتی کے دوران ایک اور خاتون کا گینگ ریپ

لاہور میں جنسی درندوں کا راج، ڈکیتی کے دوران ایک اور خاتون کا گینگ ریپ
لاہور میں جنسی درندوں کا راج، ڈکیتی کے دوران ایک اور خاتون کا گینگ ریپ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارلحکومت میں ڈکیتی کے دوران گن پوائنٹ پر تین افراد نے  ایک اور خاتون کا  گینگ ریپ کردیا ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق رائیونڈ سٹی تھانے کی  حدود میں تین ستمبر جمعرات کی رات کو  تین ڈاکو ایک گھر میں گھس گئے اور گیارہ ہزار روپے نقدی ، زیورات ، موبائل فون ، راشن اور دیگر قیمتی چیزیں لوٹنے کے علاوہ خاتون کا گینگ ریپ بھی کیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ۔ 

اے ایس پی رائیونڈ رضا تنویر نے بتایا کہ پولیس نے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے اور  ڈی این اے کیلئے خون کے نمونے حاصل کرلیے ہیں۔ 

یاد رہے کہ 9 ستمبر کو دو بچوں کی ماں کو لوٹا گیا اور اس کے بعد قریبی جنگل میں لے جا کر بچوں کے سامنے جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا، خاتون کو اس وقت اس اذیت سے گزرنا پڑا جب مین ہائی وے پر اس کی گاڑی میں فیول ختم ہوگیا اور اسے رات کی تاریکی میں بچوں سمیت رکنا پڑا۔اس کے بعد دو لوگ آئے جنہوں نے ان کی گاڑی کے شیشے توڑے اور گاڑی سے انہیں نکال کر قریبی جنگل میں لے گئے اورقبیح فعل کیا۔اس واقعے پر نئے نئے تعینات ہونے والے سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے متاثرہ خاتون پر ہی انگلیاں اٹھاناشروع کردیں اور کہا کہ وہ رات کی تاریکی میں گھر سے کیوں نکلیں، تیل گھر سے نکلتے وقت ہی دیکھ لینا چاہیے تھا، وغیرہ وغیرہ ، ان کی اس طرح کی گفتگو نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی چلتے رہے  ،اب حکومت نے بھی انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھا ہے ۔ 

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -