نیب کرپشن کیخلاف سرگرم ، ایک سال میں 137 ارب روپے کی لوٹی گئی رقم برآمد کی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے کہاہے کہ نیب نے ایک سال میں 137 ارب روپے کی لوٹی گئی رقم برآمدکی ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ نیب نے سب سے زیادہ 91 ارب روپے کی ریکوری کی ،جعلی اکاﺅنٹس سکینڈل میں 23 ارب برآمد کئے گئے جبکہ تھری، فور جی لائسنس اورہاﺅسنگ فراڈ میں بھی بھاری رقوم برآمد کیں ۔
نیب رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ سرکاری خزانے سے لوٹی گئی رقم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو واپس کی جا چکی ہے ،کرپٹ عناصر سے رقم پلی بار گین اور رضاکارانہ واپسی کی مد میں برآمد کی گئی ،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ہاﺅسنگ فراڈ میں برآمد کی گئی رقم متاثرین میں واپس تقسیم کی جارہی ہے ۔