حمزہ شہباز کی طبیعت کورونا کے باعث کافی خراب ہے، ہسپتال منتقل کیا جائے، ن لیگ کا پنجاب حکومت کو خط

حمزہ شہباز کی طبیعت کورونا کے باعث کافی خراب ہے، ہسپتال منتقل کیا جائے، ن لیگ ...
حمزہ شہباز کی طبیعت کورونا کے باعث کافی خراب ہے، ہسپتال منتقل کیا جائے، ن لیگ کا پنجاب حکومت کو خط

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسلم لیگ (ن )نے پنجاب حکومت کو خط تحریر کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کی طبیعت کورونا کے باعث کافی خراب ہے ،لہٰذا انہیں اتفاق ہسپتال منتقل کیاجائے ۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز جو اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں ہیں گذشتہ ایک ہفتے سے کورونا وائرس کا شکار ہیں۔ مسلم لیگ کے مطابق حمزہ شہباز کی میڈیکل ریکارڈ اتفاق ہسپتال میں موجود ہے اور ان کا ڈاکٹر رضوان اختر بہتر علاج کر سکتے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کو میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کی میڈیکل ہسٹری کے پیش نظر ان کاٹھیک علاج ہسپتال میں ممکن ہے ،خط ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاتارڑ نے ایڈیشنل سیکرٹری ہوم کو لکھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -