بھارت کے ساتھ ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، احسان مانی 

بھارت کے ساتھ ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، احسان مانی 
بھارت کے ساتھ ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، احسان مانی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ،بھارتی بورڈ سے پاکستانی کرکٹرز کے آئی پی ایل میں جانے کی درخواست نہیں کرونگا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویودیتے ہوئے کہاکہ پاک بھارت سیاسی صورتحال معمول پر آنے کے بعد کرکٹ کی بحالی پر بات ہو گی ، پاک بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان سیریز سے متعلق بات چیت نہیں ہو رہی ،کرکٹ پر بات کیلئے پاک بھارت سیاسی معاملات نارمل ہونا ضروری ہیں ۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ بھارتی بورڈ سے پاکستانی کرکٹرز کے آئی پی ایل میں جانے کی درخواست نہیں کرونگا،ماضی میں کئی بار سیریز سے متعلق بات ہوئی ، اب معاملہ بھارت کے ہاتھ میں ہے ،انہوں نے کہاکہ بھارت کو پہلے باہمی سیاسی معاملات حل کرنے ہیں ہم پھر بات کریں گے۔

مزید :

کھیل -