ایف اے ٹی ایف پر پاکستان نے اچھے اقدامات کئے ہیں، حماد اظہر

ایف اے ٹی ایف پر پاکستان نے اچھے اقدامات کئے ہیں، حماد اظہر
ایف اے ٹی ایف پر پاکستان نے اچھے اقدامات کئے ہیں، حماد اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاہے کہ ایف اے ٹی ایف پر پاکستان نے اچھے اقدامات کئے ہیں،اسمبلی میں 13 ترامیم منظور کرلی ہیں ،قوانین پاس کروانے سے ایف اے ٹی ایف سے نکلنے میں مدد ملے گی۔
حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن چاہتی ہے نیب کو ختم کردیں جو ہم نہیں کریں گے،اپوزیشن احتساب کے عمل کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوگی۔
انہوں نے موٹروے زیادتی کیس کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس نے48گھنٹے میں ملزموں کی شناخت کرلی،اداروں میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،ہم ایسے جرائم کو جڑ سے ختم کرنا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کو کئی خطرہ نہیں، کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرتے،نوازشریف کی صحت پر بھی سیاست نہیں کی،ملزموں کو یکساں ریلیف دینا چاہئے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اے پی سی سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،عوام نے ہمیں احتساب کا مینڈیٹ دیا ہے،حکومت کی سطح پر جو کمزوریاں ہیں ان کو دور کر لیں گے۔