احتجاج کرنے والے اپنا شوق پورا کر لیں ہم خوفزدہ نہیں ، گورنر پنجاب

احتجاج کرنے والے اپنا شوق پورا کر لیں ہم خوفزدہ نہیں ، گورنر پنجاب
احتجاج کرنے والے اپنا شوق پورا کر لیں ہم خوفزدہ نہیں ، گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے کرپشن کاخاتمہ ضروری ہے ، احتجاج کرنے والے اپنا شوق پورا کرلیں ہم خوفزدہ نہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور سے تاجروں اور پارٹی وفود نے ملاقات کی،اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موٹروے پر زیادتی کاشکار ہونیوالی بیٹی کو انصاف ضرور ملے گا،حکومت آئین و قانون کے مطابق ملزموں کو نشان عبرت بنائے گی ،زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندے رعایت کے مستحق نہیں ۔
چودھری محمد سرور کاکہنا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے کرپشن کاخاتمہ ضروری ہے ،احتجاج کرنے والے اپنا شوق پورا کرلیں ہم خوفزدہ نہیں ،کامیاب حکومتی معاشی پالیسیوں کو دنیا تسلیم کررہی ہے۔