پنڈدادنخان میں دو بہنوں سے اغواء کے بعد زیادتی، تین ملزم گرفتار

پنڈدادنخان میں دو بہنوں سے اغواء کے بعد زیادتی، تین ملزم گرفتار
پنڈدادنخان میں دو بہنوں سے اغواء کے بعد زیادتی، تین ملزم گرفتار

  

پنڈدادنخان(ویب ڈیسک)  تھانہ جلالپور کے علاقہ پننوال کی رہائشی دو بہنوں کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے اجتماعی زیادتی کرنیوالے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں سے ایک ملزم لڑکی کے ماموں کا بیٹا نکلا۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملزمان نے تھانہ جلالپور کے علاقہ پننوال کی رہائشی دو بہنوں کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور انہیں منڈی بہاؤ الدین سڑک پرچھوڑ دیا۔پولیس کے مطابق لڑکیوں کے حالت غیر ہونے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکیوں سے ابتدائی بیان لیا اور انہیں دارلامان پہنچایا، دارالامان انتظامیہ نے لڑکیوں کے لواحقین کا پتہ لگا کر انہیں اہل خانہ کے حوالے کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکیوں کے لواحقین کی مدعیت میں تھانہ جلالپورشریف میں مقدمہ درج کیا گیا، لڑکیوں نے جن افراد کو نامزد کیا ان میں زیادتی کرنے والا ملزم لڑکی کے ماموں کا بیٹا نکلا، ملزم کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر دیگر دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -