صدر عارف علوی کی زیرصدارت اجلاس ، سرمایہ کاروں کا تعمیراتی صنعت کےلئے اقدامات پر اعتماد کااظہار 

صدر عارف علوی کی زیرصدارت اجلاس ، سرمایہ کاروں کا تعمیراتی صنعت کےلئے ...
صدر عارف علوی کی زیرصدارت اجلاس ، سرمایہ کاروں کا تعمیراتی صنعت کےلئے اقدامات پر اعتماد کااظہار 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت عارف علوی کی زیرصدارت گورنر ہاﺅس میں اجلاس ہوا، سرمایہ کاروں نے وزیراعظم کے تعمیراتی صنعت کے لئے اقدامات پر اعتماد کااظہار کیا۔

صدر مملکت عارف علوی کی زیرصدارت گورنر ہاﺅس میں اجلاس ہوا،اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت کاروباری شخصیات نے شرکت کی ،اجلاس میں راوی سٹی اور بنڈل آئی لینڈ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ، سرمایہ کاروں نے وزیراعظم کے تعمیراتی صنعت کے لئے اقدامات پر اعتماد کااظہار کیا۔

صدر عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منصوبے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ہیں،ان منصوبوں سے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -