" کوئی ویکسین نکال دو بھائی، ورنہ جوانی نکل جائے گی" کورونا کی شکار ملائیکہ اروڑا نے پیغام جاری کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا کورونا کا شکار ہوگئی ہیں جس کا انکشاف بھی انہوں نے خود ہی کیا تھا اور اب انہوں نے نیا پیغام جاری کردیا۔
ملائیکہ اروڑا نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ " کوئی ویکسین نکال دو بھائی ، ورنہ جوانی نکل جائے گی "
اس سے قبل اداکارہ نے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے پروٹول کے تحت سیلف کوارنٹائن ہیں اور کسی کے رابطے میں نہیں ہیں اور اپنے فینز کو بھی اس وائرس سے بچنے کی تلقین کی تھی ۔
اداکارہ کی تازہ پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ آئسولیشن میں اکتا گئی ہیں اور کورونا کی وجہ سے پریشان ہیں۔